راہول گاندھی کی سربراہی میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا جارہا تھا


بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی سربراہی میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا جارہا تھا، اس موقع پر دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
आज जब हम चुनाव आयोग से मिलने जा रहे थे, INDIA गठबंधन के सभी सांसदों को रोका गया और हिरासत में ले लिया गया।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 11, 2025
वोट चोरी की सच्चाई अब देश के सामने है।
यह लड़ाई राजनीतिक नहीं - यह लोकतंत्र, संविधान और ‘एक व्यक्ति, एक वोट’ के अधिकार की रक्षा की लड़ाई है।
एकजुट विपक्ष और देश का हर… pic.twitter.com/SutmUirCP8
اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بات نہیں کرسکتے، سچائی ملک کے سامنے ہے، یہ اقتدار کی نہیں آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔یہ ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں صاف اور شفاف ووٹر لسٹ چاہیے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دو روز قبل الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے۔
راہول گاندھی عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت سامنے لائے اور کہاکہ انتخابات میں عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے جبکہ جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیاگیا۔
راہول گاندھی نےکہاکہ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا، کم سےکم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی، انہوں نے بتایا کہ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔
راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن جو کررہا ہے وہ غداری ہے، انہوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے
- 3 گھنٹے قبل

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 19 کیس رپورٹ
- 19 منٹ قبل

افغانستان میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، 500 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے 38 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے2 ہزار 600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا، مشیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں اجلاس میں چینی صدر کی ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز
- ایک گھنٹہ قبل

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
- 13 گھنٹے قبل

ڈاکٹرطاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین پرخرچ کرنےکا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے،مصدق ملک
- 14 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں بورے والاکے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، ہر طرف تباہی کے مناظر
- 4 گھنٹے قبل