اجلاس میں کمرشل مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کے لیے جسٹس شفیع صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے


چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ اجلاس میں انصاف کی مؤثر فراہمی اور عدالتی نظام کو بہتر بنانے سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں عدالتی امور میں بیرونی مداخلت سے متعلق ایس او پیز کی منظوری دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی جج کو اپنے عدالتی امور میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کا سامنا ہو تو وہ 24 گھنٹے کے اندر متعلقہ فورم پر شکایت درج کرے گا۔
ایسی شکایت پر 14 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا، اور شکایت کنندہ جج کے وقار کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
اجلاس میں کمرشل مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کے لیے جسٹس شفیع صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
مزید برآں، مختلف نوعیت کے مقدمات کے جلد فیصلے کے لیے ٹائم لائنز مقرر کر دی گئیں:
-
کرایہ داری اور عائلی مقدمات: 6 ماہ میں نمٹائے جائیں
-
قتل کے مقدمات: زیادہ سے زیادہ 2 سال
-
جائیداد و وراثت کے کیسز: 12 ماہ
-
جبری گمشدگی کے کیسز: زیر حراست شخص کو 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا لازم ہوگا
اجلاس میں سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کی ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری پالیسی فورم قائم کیا جائے گا، اور جج صاحبان کی فلاح و بہبود کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں معلومات اور شکایات کے ازالے کے لیے فورمز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ اسپیشل کورٹس و ٹریبونلز میں تعینات ججز کی واپسی میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اگلا اجلاس 17 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل


