صوبائی حکومت کا بڑا اقدام،سیلاب متاثرین کو رقوم کی آن لائن ادائیگی کے لئے خصوصی ایپ کا اجرا
ایپ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ان کی تباہ شدہ املاک کے معاوضے براہ راست اور آن لائن ادا کئے جائیں گے۔


پشاور: خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اہم اقدام سامنے آیا ہے، حکومت نے سیلاب متاثرین کو نقصانات کے معاوضوں کو صاف اور شفاف بنانے کے خصوصی ایپ کا اجرا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا باضابطہ اجرا کیا، ڈیجیٹل ڈیزاسٹر کمپنسیشن مینجمنٹ کے نام سے ایپ کو خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ہنگامی طور پر تیار کیا ہے۔
اس سسٹم کو صوبائی حکومت کے مرکزی سروس ڈلیوری ایپ دستک کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے،جس کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ان کی تباہ شدہ املاک کے معاوضے براہ راست اور آن لائن ادا کئے جائیں گے۔
اس آن لائن سسٹم کے ذریعے متاثرین اپنی املاک کے نقصانات کی تفصیلات خود بھی اپ لوڈ کر کے معاوضہ کلیم کر سکیں گے، یہ ایپ مکمل شفاف اور خود کار میکنزم پر مشتمل ہے جس سے متاثرین کو بروقت اور شفاف طریقے سے معاوضے کی فراہمی ممکن ہو گی۔
وزیراعلیٰ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ گیا کہ اس ایپ میں جیو ٹیگنگ کی سہولت کی وجہ سے غلط معلومات کی فراہمی سے کلیم ممکن نہیں ہو گا، ایپ کے ذریعے نقصانات اور معاوضوں کی ویری فکیشن بھی خودکار طریقے سے کی جائے گی۔
بریفینگ میں مزید بتایا گیا کہ ایک مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس سسٹم ہے جس کے تحت معاوضوں کی آن لائن ادائیگی کی جائے گی، جس میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کے لیے ڈیش بورڈ پر نقصانات اور معاوضوں کی ادائیگی کی مکمل تفصیلات دستیاب ہوں گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیلاب زدگان کو معاوضوں کی براہ راست ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا اجرا ایک اہم اقدام ہے، مختصر وقت میں یہ ایپ تیار کرنے پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف متاثرین کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی ممکن ہوگی بلکہ اس پورے عمل میں شفافیت بھی یقینی ہوگی، متاثرین کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago


