9 مئی مقدمات، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی طبیعت ناسازی کے باعث کل تک ملتوی
چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو روسٹرم پر بولنے سے روک دیا


سپریم کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے کی جس دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر، علیمہ خان اور معاون پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز میں معاون پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں فوڈ پوائزننگ ہو گئی ہے، وہ آج نہیں آسکتے لہٰذا کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیں، اس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کل سماعت رکھ رہے ہیں، کل دیکھ لیں گے۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 9 مئی اپیلوں پر کئی بارپراسیکیوٹرز نے سماعت التواء کا شکار بنائی، کم از کم ہمیں اپنے دلائل عدالت میں دینے کی اجازت دیں۔
چیف جسٹس نے جواب دیا ہم آپ سے پہلے استغاثہ کو سنیں گے، استغاثہ کوپہلےاس پیمانے سے گزرنا پڑے گا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار کیسے رہ سکتا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو روسٹرم پر بولنے سے روک دیا اور کہا کہ ہم کسی فیملی ممبر کو عدالت میں نہیں بولنے دیں گے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی اپیلوں پر سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی۔

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 6 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چین
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں 9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 4 گھنٹے قبل