Advertisement
پاکستان

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون کرنے اور ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 21st 2025, 2:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون کرنے اور  ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان

نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار نے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ چین کے وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کے ساتھ چھٹے اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوران مفید اور بامقصد بات چیت ہوئی۔ آج کی ملاقات میرے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مجھے اپنے عزیز بھائی اور دوست کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملا۔

اجلاس میں سی پیک سمیت پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گزشتہ مذاکرات کے بعد ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں، دونوں ممالک خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین پر بھی گفتگو ہوئی، جب کہ سی پیک فیز ٹو، عوامی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

Advertisement
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 18 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 days ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 days ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 18 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 17 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 15 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 17 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 12 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 days ago
Advertisement