بلوچستان ہائیکورٹ کا 16 دن بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
عدالتی حکم نامے کے بعد کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ۔


ؤکوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پرصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں16 دنوں کے بعد موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سرداراحمد حلیمی نے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت کی، اس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت حکام نے عدالت کو بتایا کہ کہ عدالتی حکم نامے کے بعد کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم صوبے کے دیگر شہر اب بھی موبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔
یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 2 گھنٹےمیں بحال کریں، عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ میں 16 روز سے بند موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 6 اگست سے معطل تھی جس کے خلاف چیئرمین کنزیومر سوسائٹی خیر محمد نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 15 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 14 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- 26 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 منٹ قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 16 گھنٹے قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 17 منٹ قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 12 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 13 گھنٹے قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 12 منٹ قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 12 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل