وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر توانائی سردار اویس لغاری کو سوات بھیجا گیا جہاں سوات ون ڈویژن میں بجلی کی مکمل بحالی ہو چکی ہے


اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ حکام سے وقتاً فوقتاً براہِ راست اپ ڈیٹس لے رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی و صوبائی ادارے، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں مصروف ہیں۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے، جبکہ سڑکوں کی مرمت اور متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔
عطا تارڑ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کی بٹالینز بھی فیلڈ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں متحرک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نہ صرف گزشتہ روز سیلابی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کر چکے ہیں بلکہ وہ بونیر کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر توانائی سردار اویس لغاری کو سوات بھیجا گیا جہاں سوات ون ڈویژن میں بجلی کی مکمل بحالی ہو چکی ہے، اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے کسی مقام پر بند نہیں ہے، جبکہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کا عمل بھی برق رفتاری سے جاری ہے۔ گلگت کی تحصیل گوپس سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو متاثرہ علاقوں کی صورتحال کی براہِ راست نگرانی کر رہا ہے، جبکہ چیف سیکریٹریز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل



