فتنہ الخواج کچھ روز قبل پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھے۔


خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 خوارج کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان سی پی او خیبر پختونخوا کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فتنہ الخواج کچھ روز قبل پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک شہری شہید جبکہ 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی جب کہ 5دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک کی نعش برآمد ہوئی ہے، باقی شرپسندوں کی تلاش اور علاقہ کلیئر کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن پر پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
علاوہ ازیں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کی پولیس لائنز میں نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 37 minutes ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago





