پاکستان نے افغان حکومت کے سفارتی عملے کو واپس بلائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ افغان حکومت کا سفیر،سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے،امید کرتے ہیں افغان حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد سے مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں ،وزیراعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہو رہی ہیں ۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سفیر ان کے اہلخانہ کی اورقونصل خانے کے عملے کی سکیورٹی مزید سخت کردی ہے،سیکرٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے ملاقات کی ،حکومت نے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
یاد رہے افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان اپنے سفیر اور دیگر سینیئر سفارت کاروں کو کابل واپس بلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات ختم ہونے تک تمام سفیر کابل میں ہی رہیں گے۔ مطالبہ کیا کہ اغوا کاروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ 16جولائی کو اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ گھنٹوں بعد چھوڑ دیا۔
خاتون کو پمز اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ پاکستان کی دفتر خارجہ نے واقعے کی تصدیق کی۔

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 7 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 7 گھنٹے قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 6 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل








