الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
الخدمت کا ریڈ کریسنٹ سے معاہدہ ہے،امدادی سامان گودام میں سٹور نہیں ہوگا، براستہ رفاہ بارڈ غزہ روانہ ہوگا، ائیر مارشل (ر) ارشد ملک


لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان،این ڈی ایم اور حکومت پاکستان کے تعاون سے ظلم وبربریت اور قحط سے متاثرہ غزہ کے لئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، 100ٹن مزید امدادی سامان سوموار کو لاہور ائیرپورٹ سے مصر کے لئے روانہ کیا گیا ۔
نائب صدر الخدمت ائیر مارشل (ر) ارشدملک، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکرٹری جنرل الخدمت سیدوقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، جنرل سیکرٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ ،این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے امدادی سامان اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے روانہ کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اور حکومت پاکستان کے تعاون سے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے31ویں ریلیف کھیپ روانہ کر دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طور پر 4,645 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کر چکے ہیں۔ غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور خوراک، ادویات و طبی سہولیات کی شدید کمی کے پیش نظر یہ ریلیف مشن جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کا ریڈکریسنٹ سے معاہدہ ہے ہم ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے سامان کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہوتے ہیں،مصر میں الخدمت کا کیمپ آفس مکمل طور پر فنگشنل ہے۔یہ امدادی سامان مصر میں پہنچ کر گودام میں بند نہیں ہوگا بلکہ ریڈکریسنٹ مصر کے ذریعے فوری طور پر رفاہ بارڈرپہنچے گا اور وہاں سے غزہ کے لیے روانہ کیا جائے گا ۔
.webp)
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے جس جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ غزہ کے عوام کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔
غزہ سے آنے والی خبریں اور مناظر دل دہلا دینے والے ہیں ہر پاکستانی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف متاثرین کی عملی مدد کرے بلکہ ان کی آواز دنیا بھر میں بلند کرے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے ہر سطح پر ریلیف سامان کی مؤثر مینجمنٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہمیں نہ صرف ان کی پذیرائی کرنی چاہیے بلکہ ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرنا چاہیے تاکہ یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 3 دن قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 19 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 4 دن قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 3 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 3 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 14 گھنٹے قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 4 دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 14 گھنٹے قبل




