ایکسپو میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے مینوفیکچررز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز، محققین، ایکسپورٹرز اور انوویٹرز شریک ہوں گے


لاہور: پاکستان میں رنگوں، کیمیکلز اور اس سے وابستہ صنعتوں کی سب سے بڑی اور جدید نمائش — 10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2025 — 30 اور 31 اگست 2025 کو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔
اس کا اہتمام ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل نے کیا۔ اسی دوران ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ انڈسٹری ایکسپو بھی منعقد ہوگا، جس میں ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ، اسکرین پرنٹنگ اور جدید مشینری کے بین الاقوامی معیار کے حل پیش کیے جائیں گے۔
دونوں نمائشیں بیک وقت منعقد ہو کر ٹیکسٹائل، کیمیکل اور پرنٹنگ انڈسٹری کے بڑے کھلاڑیوں کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کریں گی۔ اس میگا ایونٹ میں 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ نمائش کے سربراہ ڈائریکٹر رینبو گروپ عبد الرحیم چغتائی ہیں۔
ایونٹ کے منتظم راشد الحق، ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل نے بتایا کہ یہ نمائشیں شرکاء کو نیٹ ورکنگ، علم کے تبادلے اور کاروباری ترقی کے لیے بے مثال مواقع فراہم کریں گی۔ ان میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے مینوفیکچررز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز، محققین، ایکسپورٹرز اور انوویٹرز شریک ہوں گے۔
رجسٹرڈ انڈسٹری پروفیشنلز کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ راشد الحق نے اس موقع پر زور دیا کہ کلر اینڈ کیم ایکسپو، جو اب اپنے دسویں ایڈیشن میں داخل ہو چکا ہے، پاکستان کی کیمیکل اور ٹیکسٹائل صنعتوں کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم بن گیا ہے جو برآمدات، جدت اور مسابقت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
دونوں نمائشیں روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری رہیں گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
- 4 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- ایک گھنٹہ قبل

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام
- 4 گھنٹے قبل

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 3 گھنٹے قبل