Advertisement
پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی

الخدمت کا ریڈ کریسنٹ سے معاہدہ ہے،امدادی سامان گودام میں سٹور نہیں ہوگا، براستہ رفاہ بارڈ غزہ روانہ ہوگا، ائیر مارشل (ر) ارشد ملک

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 25th 2025, 5:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان،این ڈی ایم اور حکومت پاکستان کے تعاون سے ظلم وبربریت اور قحط سے متاثرہ غزہ کے لئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، 100ٹن مزید امدادی سامان سوموار کو لاہور ائیرپورٹ سے مصر کے لئے روانہ کیا گیا ۔

نائب صدر الخدمت ائیر مارشل (ر) ارشدملک، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکرٹری جنرل الخدمت سیدوقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، جنرل سیکرٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ ،این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندوں  نے امدادی سامان اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے روانہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اور حکومت پاکستان کے تعاون سے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے31ویں ریلیف کھیپ روانہ کر دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طور پر 4,645 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کر چکے ہیں۔ غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور خوراک، ادویات و طبی سہولیات کی شدید کمی کے پیش نظر یہ ریلیف مشن جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کا ریڈکریسنٹ سے معاہدہ ہے ہم ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے سامان کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہوتے ہیں،مصر میں الخدمت کا کیمپ آفس مکمل طور پر فنگشنل ہے۔یہ امدادی سامان مصر میں پہنچ کر گودام میں بند نہیں ہوگا بلکہ ریڈکریسنٹ مصر کے ذریعے فوری طور پر رفاہ بارڈرپہنچے گا اور وہاں سے غزہ کے لیے روانہ کیا جائے گا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے جس جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ غزہ کے عوام کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔

غزہ سے آنے والی خبریں اور مناظر دل دہلا دینے والے ہیں ہر پاکستانی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف متاثرین کی عملی مدد کرے بلکہ ان کی آواز دنیا بھر میں بلند کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے ہر سطح پر ریلیف سامان کی مؤثر مینجمنٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہمیں نہ صرف ان کی پذیرائی کرنی چاہیے بلکہ ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرنا چاہیے تاکہ یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔

Advertisement
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 21 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 17 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 4 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 21 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 18 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement