بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
معیشت کو جتنی جلدی کیش لیس اکانومی کی طرف لے جائیں گے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کام میں تیزی آئے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا،وزیر اعظم


اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ڈیجیٹل والٹس کے قیام اور مفت موبائل سمز فراہمی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پروگرام کے چیئرمین، بی آئی ایس پی کی ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
دوران تقریب وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی میں سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری کا کردار لائق تحسین ہے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں بی آئی ایس پی کا اہم کردار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رمضان میں پہلی بار بی آئی ایس پی مستحقین میں رقوم کی ڈیجیٹل تقسیم ہوئی، ڈیجیٹل والٹ کا نظام کیش لیس معیشت میں اہم پیش رفت ہے، اس سے ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دور کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہم پوری معیشت کو جتنی جلدی کیش لیس اکانومی کی طرف لے جائیں گے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کام میں تیزی آئے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کاعکاس ہے، محترمہ کی روح کو مزید آج تقویت ملے گی، جو اس پروگرام کے حقدار ہیں، انہیں بہت شفاف طریقے سے یہ رقوم اس نئے اور جدید نظام کے ذریعے گھر بیٹھے مل جائیں گی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل






