چینی کمپنیاں سخت ترین حریف ہیں،کیونکہ انہیں امریکا کے مقابلے میں بہت زیادہ بجلی دستیاب ہے جبکہ وہ ہارڈ وئیر تیار کرنے کے حوالے سے بہترین ہیں،ایلون مسک


نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص اور اسپیس ایکس ،ٹیسلا،اوراے آئی جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک ایکس نے آرٹفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میںامریکا کی بجائے چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دے دیا۔
وہ اکثر ایکس (ٹوئٹر) پر ایکس اے آئی کے گروک 4 چیٹ بوٹس کے فیچرز کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔
اس کمپنی کو ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے مقابلے پر متعارف کرایا تھا اور 2023 میں گروک چیٹ بوٹ کو پیش کیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ اے آئی کی تربیت کے لیے سپر کمپیوٹر بھی تیار کیے گئے،مگر 54 سالہ ایلون مسک کے خیال میں اے آئی کے شعبے میں ان کی کمپنی کو اوپن اے آئی یا کسی امریکی کمپنی سے نہیں بلکہ چینی کمپنیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہوگا۔
اپنی ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ایکس اے آئی بہت جلد گوگل کے ساتھ ہر کمپنی کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس کے بعد وہ گوگل کو بھی پیچھے چھوڑ کر آگے نکل جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ چینی کمپنیاں سخت ترین حریف ہیں،کیونکہ انہیں امریکا کے مقابلے میں بہت زیادہ بجلی دستیاب ہے جبکہ وہ ہارڈ وئیر تیار کرنے کے حوالے سے بہترین ہیں۔
خیال رہے کہ چین کی جانب سے حالیہ برسوں میں خلائی ٹیکنالوجی، روبوٹیکس اور اے آئی کے شعبوں میں کافی پیشرفت کی گئی ہے۔
چینی الیکٹرک وہیکل کمپنیاں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو سخت ٹکر دے رہی ہیں،اسی طرح اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنی ڈیپ سیک بہت تیزی سے ابھر کر سامنے آئی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل








