Advertisement
تجارت

پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025  کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

اکستان کو نئے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2025 میں 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 26 2025، 2:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025  کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025  کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارتِ اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو نئے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2025 میں 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں پاکستان کو 5 ارب 25 کروڑ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ موصول ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں جولائی میں 4 ارب 55 کروڑ ڈالرز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر صورتحال مختلف رہی۔ جولائی 2024 میں پاکستان کو 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ملی تھی، جو جولائی 2025 میں بڑھ کر تقریباً 26 کروڑ ڈالرز زائد ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اگرچہ مایانہ بنیادوں پر فنڈنگ میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے لیکن گزشتہ برس کے مقابلے میں بیرونی فنڈنگ میں نمایاں اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement