بینک کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے،سرفراز بگٹی


کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے "بینک آف بلوچستان" کے قیام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بینک کے قیام سے متعلق ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ منصوبہ قابلِ عمل قرار پایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بینکنگ کی معیاری سہولیات ملیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام جلد خوش خبری سنیں گے، بینک آف بلوچستان کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بینک آف بلوچستان صوبے کی معیشت میں تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، بینک صوبائی وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرے گا۔
اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی اور بینک آف بلوچستان کے قیام کا منصوبہ جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago






