پستہ پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہے، جو رگوں کی صحت اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں،ماہرین

ویب ڈیسک: پستہ ایک قدرتی ڈارائی فروٹ ہے جس کے کھانے سے انسانی جسم اور صحت میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں،اس مضمون میں ہم جاننے کی کوشش کریں گے کہ روزانہ پستہ کھانے کے کیا کیا فوائد ہے اور یہ انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق پستہ کو روزمرہ خوراک میں شامل کرنا صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے، جن میں آنکھوں کی صحت میں بہتری، وزن پر قابو پانا، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنا شامل ہیں۔
غذائی اجزاء:
ماہرین غذائیت کے مطابق صرف ایک اونس (28 گرام) پستہ میں 165 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائی (جن میں 2 گرام سنچریٹڈ فیٹ شامل)، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس اور 3 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔ یہ کولیسٹرول فری ہے جبکہ اس میں 277 ملی گرام پوٹاشیم، 30 ملی گرام میگنیشیم اور 14 ملی گرام فولیٹ بھی شامل ہے۔
کیلیفورنیا کی رجسٹرڈ ڈائٹیشن ٹیلر برگگرین کے مطابق پستہ مکمل پروٹین فراہم کرتا ہے جس میں تمام نو ضروری امینو ایسڈز شامل ہیں۔ اس میں صحت مند مونو اور پولی اَن سیچوریٹڈ فیٹس، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہیں۔
روزانہ پستہ کھانے کے فوائد:
1۔بلڈ پریشر کے لیے مفید:
پستہ پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہے، جو رگوں کی صحت اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
2۔آنکھوں کی صحت میں بہتری:
پستے میں لیوٹین اور زیازانتھین نامی غذائی اجزاء موجود ہیں، جو آنکھوں کو نقصان دہ روشنی سے بچاتے ہیں اور موتیا یا بڑھاپے سے جڑی بیماریوں کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
3۔ وزن پر قابو:
اگرچہ عام طور پر گری دار میوے کو وزن بڑھانے والا سمجھا جاتا ہے، لیکن پستہ پروٹین اور فائبر کی بدولت پیٹ بھرنے کا احساس بڑھاتا ہے، جس سے زیادہ کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔
4۔ بلڈ شوگر میں توازن:
پستے میں صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر کی متوازن مقدار موجود ہے، جو بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ مفید ہے۔
5۔ آنتوں کی صحت میں بہتری:
پستہ آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کی نشوونما میں مدد دیتا ہے، جو کولون کی صحت کے لیے اہم فیٹی ایسڈ بیوٹیریٹ پیدا کرتے ہیں۔
6۔کینسر کے خطرات میں کمی:
پستہ میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو دیگر گری دار میووں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہیں۔ یہ خلیوں کو نقصان سے بچا کر کینسر اور دیگر بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔
احتیاط:
ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ ایک اونس (تقریباً 28 گرام) بغیر نمک اور چھلکوں والے پستے کھانے چاہئیں تاکہ ان کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 19 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 11 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 9 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 11 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 9 hours ago





