میرے استعفے پر بانی پی ٹی آئی نہیں مانے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج شام دوبارہ ہوگا، جس میں کوئی فیصلہ کیا جائےگا،سلمان اکرم


راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میرے استعفے پر بانی پی ٹی آئی نہیں مانے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج شام دوبارہ ہوگا، جس میں کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے محمود اچکزئی کا نام آج پھر دہرایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ سیکرٹری جنرل کے عہدے سے الگ ہورہے ہیں اور اب صرف قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago




