Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

علاوہ ازاں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفےبھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 27th 2025, 7:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ارسال کر دیا ہے،جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سٹاف سے الوادعی ملاقات بھی کی، جنید اکبر نے اپنے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر تمام اراکین کے استعفے لے کر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی ثناءاللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا تھا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

 چیئرمین پی اے سی جنید اکبر ابھی میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

علاوہ ازاں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفےبھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ، نج کاری اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین خان قائمہ کمیٹی اقتصادی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کررکھا ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 17 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 15 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 18 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 20 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 دن قبل
Advertisement