وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ
چیئرمین این ڈی ایم اے نے روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی


وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، زیرِآب علاقوں اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ فضائی جائزے کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دورانِ سفر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیلابی صورتحال اور ریلیف اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے مسلسل بریفنگ فراہم کی۔
نارووال پہنچنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، متاثرین کی امداد، بحالی کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور : 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
- 3 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں، ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی، 15 افراد جاں بحق،لاکھوں افراد متاثر جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ
- 5 گھنٹے قبل

سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کی نااہلی، صاحبزادہ حسن رضا قائم مقام چیئرمین مقرر
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیلاب کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل
- 7 گھنٹے قبل

روای میں شدید طغیانی،نارنگ منڈی کے درجنوں نواحی دیہات زیر آب،حکومتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل
- 8 گھنٹے قبل

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں نے کل سے مون سون کا 9 واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل

گوردوراہ کرتار پور صاحب سے 100کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل
- 7 گھنٹے قبل