پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
1971 کی جنگ میں واہگہ کے محاذ پر شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے مقابل ڈٹ جانا لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی عظیم جرأت کا ثبوت ہے،صدر مملکت


راولپنڈی: پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کا 54 واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لانس نائیک محمد محفوظ 25 اکتوبر 1944 کو ضلع راولپنڈی کے گاؤں پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے،ان کا دیرینہ خواب اور زندگی کا مقصد پاک فوج میں شمولیت تھا، اسی جذبے کے تحت 8 مئی 1963 کو انہوں نے پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی1971 کی جنگ میں وہ واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کے خلاف صفِ اوّل میں موجود تھے۔
17 دسمبر کی شب ہدف کی جانب پیش قدمی کے دوران دشمن کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا، جس کے باعث پیش قدمی رک گئی۔ دشمن کی پوزیشن تقریباً 70 میٹر کے فاصلے پر تھی اور مزاحمت کے دوران لائیٹ مشین گن تباہ ہو گئی۔
اس دوران ایک شہید ساتھی کی مشین گن سنبھال کر لانس نائیک محمد محفوظ نے بھرپور انداز سے دشمن کے مورچے کو نشانہ بنایا،شدید زخموں کے باوجود وہ دشمن کے مورچے تک پہنچے اور بھارتی فوج کے مشین گنر کی گردن دبوچ کر اسے ہلاک کر دیا، تاہم اسی مورچے میں دشمن نے سنگین وار کر کے انہیں شہید کر دیا۔
لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی بے مثال جرات کا اعتراف بھارتی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پوری نے بھی کیا اور کہا کہ اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے ایسا دلیر سپاہی نہیں دیکھا۔
محمد محفوظ شہید کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر محمد محفوظ ان کی فوج میں ہوتے تو انہیں بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے نامزد کیا جاتا۔
لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی جرات و شجاعت کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز "نشانِ حیدر" سے نوازا گیا۔ ان کا یومِ شہادت مادر وطن کے لیے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کی روشن مثال ہے۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا خراج تحسین
دوسری جانب ان کے یوم شہادت پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید بہادری، قربانی اور وطن سے غیر متزلزل وفاداری کی روشن علامت ہیں
لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی لازوال قربانی ہمیشہ قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید بہادری، قربانی اور وطن سے غیر متزلزل وفاداری کی روشن علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ1971 کی جنگ میں واہگہ کے محاذ پر شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے مقابل ڈٹ جانا لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی عظیم جرأت کا ثبوت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ شہید کی قربانی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، ایثار اور قومی جذبے کی عکاس ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی دلیری، بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لانس نائک محمد محفوظ شہید نے 1971 میں واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کی پیش قدمی کو تاریخی اور مثالی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن کے تحفظ کو تاریخ میں امر کر دیا، لانس نائیک محمد محفوظ شہید جیسے بہادر سپوت ہی پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں۔
بیان میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بزدل دشمن کے وار سے زخمی ہونے کے باوجود محمد محفوظ شہید نے میدانِ جنگ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی اور ان کی بہادری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم محمد محفوظ شہید سمیت تمام بہادر شہداء پر فخر کرتی ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 2 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 19 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 20 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 21 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 37 منٹ قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل







