روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
روس 2026 میں ان کے ملک کیساتھ ایک نئی جنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے ،یوکرینی صدر زیلنسکی


ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہم یقینی طور پر یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی دارلحکومت ماسکو میں وزارت دفاع کے اعلیٰ افسران کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوٹن نے کہا کہ روسی افواج کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دیا جا رہا ہے اور زمینی حقائق کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے مزید کہا کہ 2022 میں یوکرین جنگ کا آغاز ہم نے نہیں کیا بلکہ مغرب نے خود اس جنگ کو شروع کیا تھا تاہم معاملات کو سفارت کاری کے ذریعے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ یوکرین میں سیکیورٹی بفر زون کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ روس کی سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔روسی صدر نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی دیدی۔
دوسری جانب روس کے یوکرین پر فضائی حملے جاری ہیں،یوکرین پر حالیہ روسی فضائی حملے میں 30افراد زخمی ہوگئے۔حملے میں جنوب مشرقی یوکرین میں واقع رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور عمارتوں میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس 2026 میں ان کے ملک کیساتھ ایک نئی جنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدرزیلنسکی آ ج برسلز میں یورپی شراکت داروں پر زور دینگے کہ وہ یوکرین کی حمایت کے لیے منجمد روسی اثاثے استعمال کریں۔
یورپی ممالک نے روس کو اپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
- 15 گھنٹے قبل

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی ،تحقیقات جاری
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 17 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 21 گھنٹے قبل

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)