عدالت نے معزول وزیراعظم شینا وتری کو کمبوڈین رہنما ہن سین سے ہونے والی فون کال پر بد اخلاقی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا


تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے کمبوڈیا کے سابق رہنما کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر معطل وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معزول وزیراعظم شینا وتری کو کمبوڈین رہنما ہن سین سے ہونے والی فون کال پر بد اخلاقی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 کے بعد شینا وتری وہ پانچویں تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ نو رکنی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ 39 سالہ شینا وتری بطور وزیراعظم کمبوڈین رہنما ہن سین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اخلاقی معیارات کو پورا کرنے میں ناکام رہیں۔
آئینی عدالت نے کہا کہ شینا وتری نے جون میں کمبوڈین رہنما کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔
برطرف تھائی وزیراعظم کی لیک ہونے والی فون کال میں شینا وتری کو کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے باوجود ہن سین کو انکل کہتے جبکہ تھائی لینڈ کی آرمی کے سینئر کمانڈر کو ڈانتے اور اپنا دشمن کہتے سنا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آئینی عدالت نے یکم جولائی کو تھائی وزیراعظم شینا وتری کو معطل کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago





