حکومت کا آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع ،وزیراعظم کا جلد اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ
موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور مؤثر تیاری سےہی قدرتی آفات کےنقصانات سےبچ سکتے ہیں،شہباز شریف


اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا جس کے لیےوزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جلد اہم اجلاس بلایا جائے گا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثرپالیسی بنانے پرکام جاری ہے، پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائےگا۔
جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اورمتعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائےگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور جی بی میں آبی ذخائرکی تعمیرکے لیے حکمت عملی بنارہے ہیں، آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور مؤثر تیاری سےہی قدرتی آفات کےنقصانات سےبچ سکتے ہیں۔
جاری اعلامیے کےمطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، جی بی اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام کرنا ہے، سب کو مل کر لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانا ہے، یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 43 منٹ قبل

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد جاں بحق،100سے زائد لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 25 منٹ قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے قرار داد منظور کرائی ، وزیر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

تھائی لینڈ کی عدالت نےلیک فون کال کے معاملے پروزیراعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سندھ کی 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور ریسکیو انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
دیامر :دہشتگردوں کا حملہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 36 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025 کےلیے ٹکٹس کی آنلائن فروخت آج سے شروع
- ایک گھنٹہ قبل