اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیلابی علاقوں میں جاری آپریشن کی نگرانی میں مصروف تھے


اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیلابی علاقوں میں جاری آپریشن کی نگرانی میں مصروف تھے اور پچھلے پانچ دن سے پتوکی ہیڈبلوکی کے مقام پر ریسٹ ہاؤس میں ہی سورہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے، فرقان احمد کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دوران ڈیوٹی انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی لاش واش روم سے ملی ہے، جبکہ ریسٹ ہاؤس اسٹاف کے مطابق فرقان احمد کی موت شریان پھٹنے سے ہوئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اے سی پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی پر ڈیوٹی پر مامور تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فرقان احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 17 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 9 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 9 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل




