بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ریسکیو


قاہرہ: مصر میں مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مغربی مصر میں پیش آیا ، مسافروں سے بھری ٹرین صوبہ متروح سے قاہرہ جا رہی تھی۔
مصری ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے دوران ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے دو بوگیاں مکمل طور پر الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہوا۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 94 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ فنی خرابی یا ٹریک میں تکنیکی مسئلہ ہوسکتا ہے، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کے بعد سامنے آئے گی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل





