شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں اجلاس میں چینی صدر کی ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز
یس سی او باہمی اعتماد اور باہمی مفاد کے اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، صدر شی جن پنگ


شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی۔
چینی صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوسربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور باہمی مفاد کے اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناوردرخت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون کووسعت دینے کی بہت گنجائش ہے،رکن ملکوں کوتجارت اورمعیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا، وسائل میں اضافے کے لیے استعدادکار میں اضافہ ضروری ہے۔
ایس سی او ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی ضرورت ہے، صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اورمواصلاتی رابطے بڑھانا ہوں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا اہم مشن تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنا، تعاون کی رفتار کو فروغ دینا ہے، چینی صدر نے مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔
چینی صدرنے افتتاحی سیشن میں آئے روس کے صدر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردگان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر رہنماؤں کو بھی خوش آمدید کہا۔
ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، عالمی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے ایس سی او کے کردار کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کریں گے۔
اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر وزیرا عظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے مختصر گفتگوکی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال، پاک ترک دو طرفہ تعلقات سمیت سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 5 منٹ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل





