وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تقاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
ایرانی صدر نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔


تیانجن: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔
اس موقع نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان- ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایرانی صدر پیزشکیان نے ایران کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets with President of Islamic Republic of Iran, H.E. Masoud Pezeshkian on the sidelines of the Council of Heads of Member States of Shanghai Cooperation Organization (1 September, 2025).@CMShehbaz pic.twitter.com/aRvR1189pN
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 1, 2025
دوران ملاقات برادر اسلامی ملک ایران کے صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری سیلابی صورتحال کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کے اگست 2025 میں دورہء پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ایران کے حالیہ دورہ پر پاکستانی عوام انتہائی خوش تھی۔
وزیراعظم نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مذاکرات اور سفارت کاری کو تناؤ میں کمی اور استحکام کی جانب واحد قابل عمل راستہ قرار دیا۔

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم :پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 19 منٹ قبل

شدید سیلابی صورتحال: ہیڈ گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈعارضی طور پر معطل
- 2 گھنٹے قبل

ایس سی اواجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس ، خضدار حملے اورپہلگام واقعے کی سخت مذمت
- 3 گھنٹے قبل

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 17 منٹ قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 12 منٹ قبل

فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں
- 2 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 4 منٹ قبل

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو فورس نےمشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 6 شیر ریسکیو کر لیے
- 2 گھنٹے قبل