8 ٹیموں پر مشتمل اس بڑے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہوگی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کے روز بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے ایک کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق 8 ٹیموں پر مشتمل اس بڑے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہوگی، جو 2022 میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ گزشتہ ایڈیشن کی 35 لاکھ ڈالر انعامی رقم کے مقابلے میں 297 فیصد زیادہ ہے۔
یہ انعامی رقم 2 سال قبل بھارت میں منعقدہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کی کل انعامی رقم (ایک کروڑ ڈالر) سے بھی زیادہ ہے۔ یہ اعلان خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے موقع پر تنخواہوں میں برابری کے فیصلے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
خواتین ورلڈ کپ کے 13ویں ایڈیشن کے فاتح کو 44 لاکھ 80 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، جو 2022 میں آسٹریلیا کو ملنے والے 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 239 فیصد زیادہ ہیں۔
Breakdown of a grand prize money pool for #CWC25 🏆
— ICC (@ICC) September 1, 2025
More ➡️ https://t.co/oDGTG3zyx6 pic.twitter.com/OMzeveP3YA
اس کے برعکس رنرز اپ ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے، جو 3 سال قبل انگلینڈ کو ملنے والے 6 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 273 فیصد زیادہ ہیں جب کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر فی ٹیم دیے جائیں گے (جو 2022 میں 3 لاکھ ڈالر تھے)۔
گروپ اسٹیج سے باہر ہونے والی ہر ٹیم کو کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے جب کہ ہر گروپ اسٹیج کی فتح پر فاتح ٹیم کو 34 ہزار 314 ڈالر ملیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 7 لاکھ ڈالر اور ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعلان خواتین کی کرکٹ کے سفر میں ایک فیصلہ کن سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کا 13واں ایڈیشن 30 ستمبر سے شروع ہوگا، پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
بھارت نے رواں سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 2028 تک ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت کسی بھی آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک سفر کرنے کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 17 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 17 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 19 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 20 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)


