کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان کو متنازع قرار دے دیا ہے


کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان کو متنازع قرار دے دیا ہے۔
جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت کالا باغ ڈیم پر بات کرنا مناسب نہیں، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تجویز غیر ضروری بحث کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں کسی بھی مقام پر بند میں شگاف نہیں ڈالا جائے گا۔
سندھ میں حالیہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں سیلاب کے ممکنہ حجم کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔
دوسری جانب، سندھ کے وزیر زراعت محمد بخش مہر نے بتایا کہ گھوٹکی اور اوباڑو کے 16 علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ متاثرہ آبادی کے لیے پانچ ریلیف کیمپس اور تین جدید موبائل اسپتال قائم کیے گئے ہیں، جب کہ قادرپور شینک بند کے حساس مقامات پر مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے، اور اس منصوبے سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا۔ اگر سندھ کو تحفظات ہیں تو بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی نذر ہو کر اس منصوبے کو روکنا درحقیقت آنے والی نسلوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 17 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 16 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 16 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل






.webp&w=3840&q=75)
