وزیرِ اعظم کا مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش
دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں،گنجان آباد علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے ایک مربوط و مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اوروفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے آگ سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔
بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز گل پلازہ کراچی میں آگ لگنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو سندھ حکومت کی مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں،گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے ایک مربوط و مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ایک مربوط نظام کی تشکیل میں وفاق، صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 12 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 14 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 11 گھنٹے قبل





