پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام
شکار سیزن 2025-26 کے لئے مجموعی طور پر 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹس پیش کئے گئے، جن میں 4 استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس اور 14 بلیو شیپ شامل ہیں۔


گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے دوران پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔
گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے پرمٹس کی سالانہ نیلامی ایک تاریخی موقع ثابت ہوئی، جہاں استور مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ، نانگا پربت کنزروینسی ایریا کیلئے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں شکار سفاریز کے مالک نے حاصل کیا۔
نیلامی کی یہ تقریب فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و غیر ملکی شکاریوں، منتظمین اور ماہرینِ جنگلی حیات نے شرکت کی، اس موقع پر نہ صرف مارخور بلکہ دیگر نایاب جانوروں کے شکار کے پرمٹس بھی نیلام کئے گئے۔
حکام کے مطابق شکار سیزن 2025-26 کے لئے مجموعی طور پر 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹس پیش کئے گئے، جن میں 4 استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس اور 14 بلیو شیپ شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹیز کو دیا جاتا ہے، تاکہ وہ اسے جنگلی حیات کے تحفظ، مقامی ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر خرچ کریں۔
ماہرین کے مطابق، اس بار مارخور کے شکار کا پرمٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہونا نہ صرف ایک تاریخی ریکارڈ ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ دنیا بھر میں گلگت بلتستان کی جنگلی حیات کو کس قدر منفرد اور قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 2 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- ایک دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- ایک دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- ایک دن قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 3 دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 3 دن قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 3 دن قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 5 گھنٹے قبل





