پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں، عرفان علی کاٹھیا


ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں تاہم گجرات میں غیر متوقع بارشیں پہلی بار نہیں ہوئیں کیونکہ یہ سلسلہ پچھلے کافی اسپیلز سے چل رہا ہے جس میں 300 سے 400 ملی میٹر تک بارش ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں، تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے 4 ہزار دیہات متاثر ہو چکے جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیکنیکل اسٹڈیز کے بعد ہی کسی بھی بند کو توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ خانکی کے مقام پر ساڑھے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا، سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں ریلوے ٹریک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 15 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 گھنٹے قبل






