بھارت نے بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز کھول کر چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے


بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے ستلج میں ایک اور سیلابی ریلہ چھوڑ دیا۔
بھارت نے ایک بار پھر انڈس واٹر ٹریٹی کی بجائے سفارتی چینلز سے آگاہ کیا جبکہ بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز کھول کر چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے سبب دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بگلیہار ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ہیں۔
قبل ازیں وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
وزارت آبی وسائل نے 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔
دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے، آج دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کے حوالے سے رابطہ سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد دریائے آبی وسائل نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج پر فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خڈشہ ظاہر کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 25 اگست کو بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عملدر آمد کیے بغیر پاکستان سے مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا۔
بھارت کی طرف سے ممکنہ سیلاب کی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی، حکومت نے بھارت سے موصولہ معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کر دیا تھا۔

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 2 گھنٹے قبل






