ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے


وزارت صحت نے سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشے کی ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی۔
ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
وزارت صحت کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایڈوائزری میں شہریوں کوبیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری طرف سیلابی صورتحال کے باعث پشاور میں بھی آشوب چشم کی وبا پھوٹ پڑی، ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 60 سے 70 فیصد مریض آشوب چشم کے رپورٹ ہورہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سیلابی پانی میں موجود آلودگی اور کیچڑ آشوبِ چشم کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے جو آنکھوں کی شدید سرخی، خارش اور آنکھوں سے پانی بہنے کا سبب بنتی ہے اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ وبا دیگر افراد میں بھی تیزی سے منتقل ہوسکتی ہے۔
طبی ماہرین شہریوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے ،گندے ہاتھوں سے آنکھوں کو نہ چھونے اور متاثرہ افراد سے غیر ضروری قریبی رابطے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ہیضہ پھیل رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے۔

کیا حساس مزاج ہونا ذہنی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے؟ نئی تحقیق نے چونکا دیا
- 28 منٹ قبل

پاکستان ریلوے نے اچانک متعدد ٹرینیں منسوخ کر دیں ، مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل

سردار یوسف سےفلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات، علما کے تبادلے، اور دیگر امور پر گفتگو
- 21 منٹ قبل

سائنسدانوں کی نئی تخلیق، ریڑھ کی ہڈی کی دوبارہ افزائش میں بڑی کامیابی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے ستلج میں ایک اور سیلابی ریلہ چھوڑ دیا
- 3 گھنٹے قبل

گوگل کوصارفین کی نجی معلومات حاصل کرنے کے الزام میں ساڑھے 42 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ قطر، فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

سیالکوٹ: نالہ پلکھو ریلوے پل پر کوبرا سانپوں کی موجودگی کا انکشاف شہری خوف کا شکار
- 31 منٹ قبل

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے دوسرے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور
- ایک گھنٹہ قبل

بیجنگ: وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کھیلے گی،مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کو فالو کرتے ہوئےکچے نوڈلز کھانے والا لڑکا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
- ایک گھنٹہ قبل