زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، کلرکہار، میانوالی اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، کلرکہار، میانوالی اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، مالاکنڈ، اپر و لوئر دیر، باجوڑ، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور پاراچنار میں بھی زمین لرز اٹھی۔
آزاد کشمیر کے علاقوں، خصوصاً دھیر کوٹ اور وادی نیلم میں بھی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔ زلزلے کے دوران شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوف کے عالم میں گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 3 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل



