علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کی مذمت
اس سے قبل ہم نے نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے جیسے واقعات کی بھی مذمت کی گئی تھی،سربراہ جے یوا ٓئی


ویب ڈیسک: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔
گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو میڈیا سے گفتگو کے دوران 2 خواتین کی جانب سے انڈا مارنے کے واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی روا داری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے، جارحیت سے علیمہ خانم ہی نہیں بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہماری جانب سے ماضی میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے جیسے واقعات کی بھی مذمت کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی افوسناک اور قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
پولیس کی جانب سے انڈہ پھینکے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل


