پاکستان میں سیلاب تاثرین کیلئے امریکی فوجی طیاروں نے پاکستانی فوج کی درخواست پر ضروری امدادی سامان نور خان ایئر بیس پر پہنچایا


سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تباہ کن اور بڑے پیمانے پر آنے والے حالیہ سیلاب کے متاثرین کیلئے امریکی فوجی طیاروں نے پاکستانی فوج کی درخواست پر ضروری امدادی سامان نور خان ایئر بیس پر پہنچایا۔
امریکا کی جانب سے یہ امداد قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔
نور خان ایئر بیس پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے لیے جلد بحالی کی خواہشات رکھتی ہیں جن کی زندگیاں اس تباہ کن سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
U.S. military aircraft delivered essential supplies at the request of the Pakistan military in response to the devastating floods. At Nur Khan Air Base, CDA Baker extended her deepest condolences to the people of Pakistan, whose lives have been uprooted by the widespread,… pic.twitter.com/60XFcQjShO
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 6, 2025
یاد رہے کہ شدید بارشوں اور بھارت کے ڈیموں سے پانی کے اخراج کے بعد پاکستان کا صوبہ پنجاب سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہیں، لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، بڑی تعداد میں لوگ گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو اپنے وسائل سے ہٹ کر عالمی امداد کی بھی ضرورت ہے، اقوام متحدہ، برطانیہ کے بعد اب امریکا نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان بھیجا ہے۔
پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اگر سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آیا تو صورت حال مزید بد تر ہوجائے گی، اس نازک وقت میں پاکستان کو شدید مالیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 13 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 13 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 16 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 20 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 16 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 19 گھنٹے قبل












.webp&w=3840&q=75)
