شہباز شریف کی بیجنگ میں چینی وزیر اعظم سے ملاقات،دوستانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، اسٹریٹجک، سیکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا


بیجنگ:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے پس منظر میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم لی چیانگ کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان-چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی باہمی اعتماد، اسٹریٹجک تعاون، امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام امور پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلابی کردار ادا کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے اپنی توقعات اور عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان-چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، اسٹریٹجک، سیکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے زور دیا کہ سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے اہم موقع کو پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی خیرسگالی کے عملی، عوام دوست اور مستقبل پر مبنی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے سی پیک اور اس کے اگلے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں صنعتکاری، دوطرفہ روابط، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تبدیلی، صاف توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگی۔
وزیراعظم نے چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے اور پاکستان کے ترقیاتی فریم ورک ’’اُڑان پاکستان‘‘ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو تیز کیا جا سکے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی قومی ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازاں ملاقات میں وزیراعظم نے خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے خلائی اسٹیشن پروگرام کے لیے پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب نئے اور اسٹریٹجک شعبوں میں پاکستان-چین تعاون کی بڑھتی ہوئی گہرائی کا مظہر ہے۔
دونوں فریقین نے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے، طے شدہ منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور پاکستان-چین شراکت داری کو عملی، نتیجہ خیز اور اعلیٰ معیار کے تعاون کے نئے مرحلے میں داخل کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، مشیرِ وزیرِ اعظم ہارون اختر اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- an hour ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 10 minutes ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- an hour ago




