Advertisement
تفریح

یوٹیوبرز اقراء کنول اور رجب بٹ کی بھی جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کے معاملے میں طلبی

یوٹیوبر ز پر الزام ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکسانے کی کوشش کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 6th 2025, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوٹیوبرز  اقراء کنول اور رجب بٹ کی بھی جوا  ایپلی کیشنز کی تشہیر کے معاملے میں طلبی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے یوٹیوبر اقراء کنول اور رجب بٹ کو بھی جوا کھیلنے والی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے معاملے میں طلب کرلیا۔

ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے خلاف ’این سی سی آئی اے‘ نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے رجب بٹ کے بعد اقرا کنول کو بھی نوٹس جاری کردیا جب کہ سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پہلے ہی زیر تفتیش ہیں۔

مذکورہ تحقیقات 28 اگست کو شروع ہوئیں، جس کے بعد اب تک اقرا کنول کو دو نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھی دیگر یوٹیوبرز جیسے ڈکی بھائی کی طرح سوشل میڈیا پر جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دیا۔

ایجنسی اس سے پہلے یوٹیوبر سعد الرحمٰن اور مدثر حسن کو گرفتار کرچکی ہے، ان پر الزام تھا کہ وہ ایسی ایپس کو فروغ دے کر لوگوں کو غیر قانونی سرمایہ کاری کے لیے اکسا رہے تھے۔ اقرا کنول کے علاوہ رجب بٹ اور محمد انس کو بھی ایجنسی نے 9 ستمبر کو لاہور دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

این سی سی آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقرا کنول پیش نہ ہوئیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنی صفائی میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

اقرا کنول نے اپنے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کے ذریعے تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔

انہوں نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ماں بننے والی ہیں، اس حالت میں وہ حاضر نہیں ہوسکتیں، ڈاکٹرز نے بھی کم از کم دو ماہ کے آرام کی ہدایت کی ہے۔ صحت یاب ہونے کے بعد اقرا کنول تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گی اور تمام ریکارڈ فراہم کریں گی۔

ان کے وکیل نے درخواست کی ہے کہ انہیں کم از کم دو ماہ کی مہلت دی جائے۔

بیرسٹر اشفاق نے تصدیق کی کہ جواب 2 ستمبر کو تیار کیا گیا اور بعد میں قانونی حکمتِ عملی کے تحت جمع کرایا گیا۔

رجب بٹ کے وکیل بھی بیرسٹر میاں علی اشفاق نے بتایا کہ ان کی لا فرم اس کیس میں یوٹیوبر کی نمائندگی کرے گی اور 9 ستمبر کو ان کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔  معاملے کا ہر پہلو پرکھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو قانون کے مطابق مکمل دفاع فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 7 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement