یوم دفاع پاکستانی عوام میں ایک نیا جذبہ اورجان وطن پر قربان کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے،علی امین
دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اس کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھیں، وزیر اعلی


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 6ستمبر کی یاد پاکستانی عوام میں ایک نیا جذبہ اور اپنی جان وطن پر قربان کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع 6 ستمبر کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1965 کا دن پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے جس نے پوری دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ پاک فوج اور قوم وطن کی سلامتی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دن کی یاد پاکستانی عوام میں ایک نیا جذبہ اور اپنی جان وطن پر قربان کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے، وطن کے دفاع میں سکیورٹی اداروں نے جس جرات اور ہمت کا مظاہرہ کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور نےمزید کہا ہے کہ اس وقت ملک کو داخلی، خارجی اور مالی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک آزادانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ہمیں تمام تر امتیازات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی بقا و سلامتی کے لیے یکجا ہونا چاہیے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اس کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھیں، انہوں نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago


