حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کئے جائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
حماس سے سنجیدہ بات چیت کررہے ہیں، اب انہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ہی بار رہا کرنا پڑے گا، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کررہے ہیں، اب انہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ہی بار رہا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس اسرائیل کے 20 یرغمالی موجود ہیں، حال ہی میں کچھ ایسی خبریں سامنے آئیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، امید ہے کہ یہ خبر غلط ہو۔
یاد رہے حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک تازہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں محفوظ حالت میں دکھایا گیا تھا۔ ان یرغمالیوں میں سے ایک گائے گلبوا-دلال ہے، جبکہ دوسرے کا نام علون اوہیل ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلسل روسی تیل خریدنے پر ٹیرف دگنا کردیا ہے اور بھارت پر 50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارت اور طاقت کے زور پر ہم نے دنیا میں 7 جنگیں رکوائیں، امریکا اوربھارت کے ایک دوسرے سے خاص تعلقات ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 43 منٹ قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 40 منٹ قبل

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- 4 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 37 منٹ قبل