Advertisement
علاقائی

مانسہرہ :باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی،2 جاں بحق ،25  زخمی 

یہ افسوسناک واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں افراد داتہ سے بارات لیکر کھیت سراش بالاکوٹ جارہے تھے،ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 6th 2025, 4:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مانسہرہ :باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی،2 جاں بحق ،25  زخمی 

مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں افراد داتہ سے بارات لیکر کھیت سراش بالاکوٹ جارہے تھےکہ اسی دوران ان کی وین حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہونے والی زخمیوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

Advertisement