وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، شہبازشریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے،انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے، ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی اطلاعات، مضبوط و پائیدار انفرااسٹرکچر کا نظام مزید مربوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

نادرا کا سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کینیڈا،اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں بڑا اقدام
- 26 منٹ قبل

اسرائیل حماس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل،تنظیم نے جنگ کے خاتمے کی ضمانت مانگ لی
- 4 منٹ قبل

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیاکےحوالےسے دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
- 12 گھنٹے قبل

ایران: کردستان میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
- 14 گھنٹے قبل

مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی اور امن معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
- 12 منٹ قبل

اسرائیلی جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے اوربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سابق سینیٹر مشتاق
- 12 گھنٹے قبل

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ میں پندرہ سو سالہ ولادت باسعادت رسول اللہ ﷺکے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
- 11 گھنٹے قبل

راولپنڈی:انتہائی مطلوب 3 افغان دہشت گرد پولیس آپریشن میں ہلاک، ایک گرفتار
- 22 منٹ قبل

ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس: افغانستان کو آزاد، پُرامن ملک بنانے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری
- 12 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
- 12 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مشتاق احمد سے رابطہ، 9 اکتوبر کو وطن واپسی متوقع
- 10 گھنٹے قبل