سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا


سعودی عرب میں 95ویں قومی دن پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔ اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اُس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔
پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں قومی دن منایا گیا تھا اور 2005 میں شاہ عبداللہ کے شاہی فرمان کے بعد اسے مستقل سرکاری تعطیل کا درجہ دیا گیا۔
اس سال قومی دن کو "ہمارا فخر ہماری فطرت میں ہے" کا نام دیا گیا ہے جو سعودی عوام کی ثقافتی روایات اور قدرتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے مطابق یہ تھیم سعودیوں کی مہمان نوازی، جرات، وقار، سخاوت اور بلند حوصلے جیسے اوصاف کو نمایاں کرتا ہے۔
یومِ قومی کے موقع پر ملک بھر میں آتشبازی، ڈرون شوز، سعودی ہاکس کے فضائی مظاہرے، ثقافتی پروگرام، روایتی رقص اور نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔ ریاض، جدہ اور دمام سمیت بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جبکہ اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہر سال سعودی عوام اور غیر ملکی باشندے سبز پرچم لہراتے اور قومی رنگوں میں ملبوس ہو کر اس دن کو عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 12 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 11 گھنٹے قبل

