پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، وزیر اعظم کا یوم بحریہ پر پیغام
بحیرہ عرب میں طاقت کا توازن قائم رکھنے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ یہ دن ملک کی آبی سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے پاک بحریہ کی تاریخ کو بہادری کی داستانوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات کو یادگار قرار دیا جس میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر حملہ کرکے مواصلاتی نظام تباہ کیا، اس تاریخی معرکے کی فتح آج بھی جوانوں کے جذبہ دفاع وطن کو تازہ کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبی سرحدوں کی حفاظت پاک بحریہ کی مستعد نگرانی میں ہے اور بحیرہ عرب میں طاقت کا توازن قائم رکھنے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے۔ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے اپنی تیاری اور عزم کا عملی ثبوت دیا، پاک بحریہ بلیو اکانومی، بندرگاہوں کی تعمیر و ترقی میں بھرپورکردارادا کررہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی محافظ اور ہمارے تابناک مستقبل کی معمار ہے۔ آج یوم بحریہ پر ہم پاک بحریہ کے ماضی اور موجودہ ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک بحریہ، مسلح افواج اور پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور کامیابی سے ہمکنار کرے۔

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
- 17 گھنٹے قبل

آبی سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ، ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
- 21 منٹ قبل

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا
- 28 منٹ قبل

ملتان: جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی،متعدد بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ، شرائط نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی
- 5 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ رولز پر جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں، چیف جسٹس
- 25 منٹ قبل