Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 8th 2025, 3:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت  ہوئی،مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا  تھا۔ سماعت کے دوران بانی کی بہنیں،بشریٰ بی بی کی بھابی مہر النسا احمد بھی عدالت  میں موجود تھیں۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر ذولفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک ٹیم کے ساتھ عدالت موجود تھے جب کہ وکلائے  صفائی ارشد تبریز، مفتی قوسین بھی عدالت میں موجود تھے۔ سماعت میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

 اب تک اس مقدمے میں مجموعی طور پر 14 گواہوں  کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں  اور جرح بھی مکمل کر لی گئی  ہے،جس میں سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

 علاوہ ازیں مقدمے میں3 گواہوں  کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی گئی جبکہ کسٹم اپریزر رابعہ صمد،ثنا سعید،اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیان پر جرح کی گئی۔

آج کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ عظیم منظور کو غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
Advertisement