ای پینشن نظام سے مقررہ وقت میں پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائےگی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دے دی۔
سرکاری حکام کے مطابق ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026 سےنافذ العمل ہوگا جس کے بعد پنشن کی ادائیگی ای پنشن سسٹم کےتحت کی جائےگی اور موجودہ پنشن نظام کو مکمل پیپرلیس سسٹم میں تبدیل کردیا جائےگا جب کہ احساس پنشن ڈیش بورڈ کا اجراء بھی کیا جائےگا۔
سرکاری حکام کا بتانا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے6 ماہ قبل پورٹل پرسادہ ڈیجیٹل فارم پرکرکے پنشن کیس داخل کیاجاسکےگا، دستاویزات محفوظ طریقے سے اسکین کرکے پورٹل پر اپ لوڈ کی جاسکیں گی جس کے بعد سسٹم خودکار طریقےسے متعلقہ حکام کے لیے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کردے گا۔
حکام کے مطابق پنشن ویری فکیشن اور منظوری کا عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کےذریعے مکمل کیا جائےگا، تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانونی طور پر قابل قبول ہوں گے، یہ پیپرلیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کےساتھ منسلک ہوگا۔
سرکاری حکام کا بتانا ہے کہ ای پینشن نظام سے مقررہ وقت میں پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائےگی۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے لیے دفاتر کےچکر نہیں لگانا پڑیں گے، یہ حقیقی پیپرلیس سسٹم ہوگا جس سے شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملےگا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کردیا گیا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


