آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
سوشل میڈیا کمپنیاںکم سے کم مداخلت والے طریقے استعمال کریں تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی روکی جا سکے، آسٹریلین حکومت


دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے بچوں پر اثرات پر بحث زوروں پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمری میں سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہ صرف ذہنی دباؤ اور بے چینی بڑھاتا ہے بلکہ تعلیم اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انہی خدشات کے پیش نظر آسٹریلیا نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عمر کی تصدیق کے لیے کم سے کم مداخلت پر مبنی طریقے اختیار کریں۔ یہ دنیا کا پہلا ایسا قانون ہے جو نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگاتا ہے اور دسمبر سے نافذ ہوگا۔
انٹرنیٹ واچ ڈاگ eSafety نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ کمپنیوں کو ہر صارف کی عمر دوبارہ چیک کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ پہلے سے موجود ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے ذریعے اندازہ لگا سکتی ہیں کہ کون بچہ ہے اور کون بالغ۔
انٹرنیٹ واچ ڈاگ دراصل آسٹریلیا کا ایک سرکاری ادارہ ہے اور آن لائن دنیا کی نگرانی کرتا ہے،اس کا بنیادی مقصد آن لائن دنیا میں صارفین، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کو محفوظ رکھنا ہے۔
ای سیفٹی کمشنر جولی انمین گرانٹ نے کہا، ’اگر کمپنیاں ہمیں اشتہارات کے لیے بڑی باریکی سے نشانہ بنا سکتی ہیں، تو وہ بچوں کی عمر کا بھی درست اندازہ لگا سکتی ہیں۔‘ بالغ صارفین کو کسی بڑی تبدیلی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہر ایک سے دوبارہ شناخت مانگنا غیر مناسب ہوگا۔
یہ پابندی یوٹیوب پر بھی لاگو کی گئی ہے، جسے پہلے استثنیٰ دیا گیا تھا لیکن دیگر بڑی کمپنیوں جیسے میٹا (فیس بک، انسٹاگرام)، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک نے اس پر اعتراض کیا تھا۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات اینیکا ویلز نے کہا، ’ہم سمندر کو تو قابو میں نہیں کر سکتے، لیکن شارک کو ضرور قابو میں رکھ سکتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کو لازمی طور پر نابالغ اکاؤنٹس بند کرنے، دوبارہ رجسٹریشن روکنے اور شکایات کا نظام فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ یہ قانون نومبر 2024 میں منظور ہوا تھا اور کمپنیوں کو ایک سال دیا گیا تھا تاکہ وہ تیاری کر سکیں۔ اب 10 دسمبر تک تمام نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنا لازمی ہوگا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے
- 3 hours ago

بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری
- 4 hours ago

خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار
- an hour ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
- 19 minutes ago

پاکستان کو ستمبر کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول
- 5 hours ago

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 43 minutes ago

نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ریلوے ملازم شہید
- 3 hours ago

نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم
- 3 hours ago

اسرائیلی بربریت کا خاتمہ،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، مصری صدر
- 3 hours ago

ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- 3 hours ago

اے این ایف کی ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیاں ، 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
- 4 hours ago

گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا
- 2 hours ago