محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے


محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشیں ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کے آغاز کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، میانوالی، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، شانگلہ، بونیر، مردان، چترال، کوہستان، ہری پور، بنوں، لکی مروت، باجوڑ، پشاور، سوات، کوہاٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، مانسہرہ، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں 19 ستمبر تک بارشیں ہونے کی توقع ہے اس دوران بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے کا خدشہ ہے۔ مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک گھنٹہ قبل






